LIVE

اطلاعات ہیں طالبان کو بھتا نہ دینے پر ملک لیاقت کو نشانہ بنایا گیا: ایمل ولی

ویب ڈیسک
August 08, 2022
 

ایم پی اے ملک لیاقت کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، اس معاملے پر صوبائی حکومت کی خاموشی عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے: ایمل ولی—فوٹو فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر  ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک لیاقت خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی خاموشی معنی خیز ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ اطلاعات ہیں طالبان کو بھتا نہ دینے پر ملک لیاقت خان کو نشانہ بنایا گیا۔

ایمل ولی نے مزید کہا کہ ایم پی اے ملک لیاقت کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں لیکن اس معاملے پر صوبائی حکومت کی خاموشی عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوگئے تھے۔