Time 07 اگست ، 2022
پاکستان

ایم پی اے ملک لیاقت ہوش میں نہیں، صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے: ایل آر ایچ ترجمان

ملک لیاقت خان کے پیٹ اور کندھے پر گولیاں لگیں، رکن صوبائی اسمبلی کا آپریشن کرکے انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے: اسپتال ترجمان۔ فوٹو فائل
ملک لیاقت خان کے پیٹ اور کندھے پر گولیاں لگیں، رکن صوبائی اسمبلی کا آپریشن کرکے انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے: اسپتال ترجمان۔ فوٹو فائل

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لوئر دیر میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از  وقت ہے۔

پی ٹی آئی کے زخمی ایم پی اے ملک لیاقت خان لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ ملک لیاقت خان کے پیٹ میں اور کندھے پر گولیاں لگیں، رکن صوبائی اسمبلی کا آپریشن کرکے انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ملک لیاقت مکمل ہوش میں نہیں ہیں، ان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

اسپتال ترجمان نے مزید بتایا کہ ایم پی اے کے ساتھ زخمی تین افراد بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں ملک لیاقت خان کا بھتیجا حذیفہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ ملک لیاقت خان گزشتہ شب لوئر دیر میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ملک لیاقت کا بھائی، بھتیجا اور دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :