LIVE

کامیڈین نادر علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک
August 09, 2022
 

فوٹو: فائل

پاکستان کے مقبول کامیڈین، یوٹیوبر، پرینگسٹر و میزبان نادر علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نادر علی کے ہاں 9 محرم الحرام یعنی گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر دی۔

نادر علی کا اپنی پوسٹ پر کہنا ہے کہ 9 محرم الحرام 1444 ہجری کو اللّٰہ نے مجھے اور میری پیاری بیوی کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، الحمداللّٰہ۔

انہوں نے لکھا کہ کاش ہم اپنی خوشی کو لفظوں میں بیان کر سکتے، اللّٰہ ہمارے بیٹے کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اسے اپنے مقصد کے لیے چن لے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔