LIVE

شہباز گل نے سب کچھ عمران خان کے کہنے پر کہا: شرجیل میمن

ویب ڈیسک
August 10, 2022
 

عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں/ صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس/ فائل فوٹو

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر بیٹھ کر کہا ہے عمران خان کے کہنے پر کہا ہے جب کہ عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

کراچی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے، وہ ملک کے اہم اداروں کے خلاف دن رات گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں ۔

دوسری جانب سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے۔

علاوہ ازیں خورشید شاہ  کاکہنا تھا کہ شہباز گل سمیت دیگر ٹوئٹس کے پیچھے عمران خان ہے، عمران الیکشن کی بات کرتا ہے، دو صوبوں میں ان کی حکومت ہے، اسمبلیاں کیوں نہیں توڑتا؟ عمران خان صرف لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔