LIVE

ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسد قیصر کا ایف آئی اے میں طلبی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
August 10, 2022
 

ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے اسد قیصر کو 11 اگست کو طلب کررکھا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایف آئی اے کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر ممنوعہ  فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پہنچے۔

ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے اسد قیصر کو 11 اگست کو طلب کررکھا ہے جس کےخلاف وہ عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے۔

اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے 2 بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں چلانے سے منسلک ہیں لہٰذا انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دفتری ملازمین سے تفتیش شروع کر دی ہے۔