LIVE

چیئرمین تحریک انصاف سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ

ویب ڈیسک
August 10, 2022
 

چار مہینوں میں قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے فوج کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے: شہباز شریف— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار مہینوں میں قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے فوج کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ ان کے سوشل میڈیا ٹرولرز نےافواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’کیا شہداء کے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔‘