LIVE

پشاور: پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی شہید

ویب ڈیسک
August 10, 2022
 

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے— فوٹو: فائل

پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک  اے ایس آئی شہید ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔