LIVE

شہری نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ لال مرچیں کھانے کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

گریگوری فوسٹر نے ایک منٹ میں 17 کچی لال مرچیں کھا کر گنیز ریکارڈکی کتاب میں اپنا نام درج کروالیا۔—فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈ

امریکی شہری نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ لال مرچیں کھانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے گریگوری فوسٹر نے ایک منٹ میں 17 کچی لال مرچیں کھا کر گنیز ریکارڈکی کتاب میں  اپنا نام درج کروالیا۔

پریس ریلیز کے مطابق فوسٹر نے نومبر 2021 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا تاہم اب پیر کے روز اسے باضابطہ طور پر گنیر ورلڈ ریکارڈ کی کتاب میں شامل کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فوسٹر کو تیز مرچی سے بنے کھانے پسند ہیں جبکہ اس نے اپنے گھر میں بھی مرچیں اگائی ہوئی ہیں۔