LIVE

بھارتی وزیراعظم مودی نے یومِ عاشور پر کیا پیغام جاری کیا؟

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

حضرت امام حسین علیہ السلام نے مساوات اور بھائی چارے کو بھی بہت اہمیت دی: مودی__فوٹو فائل

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے یومِ عاشور پر خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔

نریندر مودی نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ 'آج کا دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے'۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ 'امام حسین کو سچ کے لیے غیر متزلزل عزم اور ناانصافی کے خلاف لڑائی کے لیے یاد کیا جاتاہے‘۔

بھارتی وزیر اعظم نے مزید لکھا ' حضرت امام حسین علیہ السلام نے مساوات اور بھائی چارے کو بھی بہت اہمیت دی'۔