LIVE

شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا، میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول

ایاز اکبر یوسف زئی
August 11, 2022
 

شہباز گل کے وکیل نے پولیس حراست میں تشدد کا الزام لگایا تھا جس بناء پر ملزم کا میڈیکل کرایا گیا: پولیس/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا میڈیکل کروا لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کا میڈیکل 3 رکنی بورڈ نے پمز اسپتال میں کیا جس کی رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت نہیں ہوا اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کسی بیماری کا شکار بھی نہیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے وکیل نے پولیس حراست میں تشدد کا الزام لگایا تھا جس بناء پر ملزم کا میڈیکل  کرایا گیا اور اس کی رپورٹ جمعہ کو عدالت  میں پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔