LIVE

پنجاب میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12 ایس ایچ اوز معطل

ذیشان بخش
August 11, 2022
 

فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران 25 مئی کو  ہونے والی کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا  آغاز کر دیا۔

 وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 12 ایس ایچ اوز  معطل کرکے انکوائری کا  آغاز کردیا گیا ہے۔

 ہاشم ڈوگر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد  پنجاب میں استقبال کریں گے، ن لیگ کے جن رہنماؤں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں ان کےخلاف قانون اپنا راستہ بنائےگا۔

صوبائی  وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ نواز  شریف اور خواجہ آصف کے اداروں کے خلاف بیانات سب کے سامنے ہیں، اداروں کی جانب سےکہا گیا تو نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف پولیس کارروائی کرےگی۔