LIVE

کیا چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں؟

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

چینی صدر شی جن پنگ کے ممکنہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مؤقف سامنے آیا ہے— فوٹو: فائل

چینی صدر شی جن پنگ کے ممکنہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مؤقف سامنے آیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی صدر کیلئے سعودی عرب دورے کی دعوت سے متعلق علم نہیں، سعودی عرب کی دعوت سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات نہیں ملی ہیں۔

خیال رہے کہ چینی صدر کو سعودی عرب کی جانب سے مدعو کیے جانے کی خبر برطانوی اخبار نے دی ہے، چینی صدر شی جن پنگ نے جنوری 2020 سے کسی ملک کا دورہ نہیں کیا ہے۔