LIVE

خیبر پختونخواکے اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

تعطیلات میں توسیع کا اطلاق صرف گرم علاقوں کے اسکولوں پرہوگا— فوٹو: فائل

خیبر پختونخواکے اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کردی گئی۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصلہ صوبے میں حالیہ دنوں گرمی کی لہرمیں اضافے کے پیش نظرکیا گیا، تعطیلات میں توسیع کا اطلاق صرف گرم علاقوں کے اسکولوں پرہوگا۔

اعلامیے کے مطابق گرم علاقوں کے اسکول اب 15 اگست کی بجائے یکم ستمبرکو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق میٹرک تک کے طلبہ کیلئے ہوگا، وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔