LIVE

کمسن بچی کو الیکٹرانک سگریٹ پلانے کے الزام میں شہری گرفتار

ویب ڈیسک
August 11, 2022
 

فوٹو: ٹوئٹر اسکرین گریب

ملائیشیا میں ایک شہری کو  کمسن بچی کو الیکٹرانک سگریٹ (ویپ) پلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ دنوں ملائیشیا کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں 23 سالہ شہری کو  دوست کی کمسن بیٹی کو مبینہ طور پر الیکٹرانک سگریٹ پلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم اور اس کے دوست ہوٹل میں کھانا کھانے آئے تھے جہاں اس نے کمسن بچی کو الیکٹرانک سگریٹ پلانے کی کوشش کی۔

تاہم ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد 23 سالہ شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب بچی کو الیکٹرانک سگریٹ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے ملزم پر کافی تنقید بھی کی جارہی ہے۔