LIVE

اگر شہباز گِل پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلا تو مریم، فضل الرحمان اور نواز شریف پر بھی بھی چلنا چاہیے‘

ویب ڈیسک
August 12, 2022
 

شہباز گل کا بیان تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق نہیں ہے اور ان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب/ فائل فوٹو

لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہےکہ انہیں شہباز گل پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر کوئی اعتراض نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتےہوئے  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ شہباز گل کا بیان تحریک انصاف کی پالیسی کے مطابق نہیں ہے اور ان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

احمد اویس ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر شہباز گِل پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلتا ہے تو مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے خلاف بھی فوجی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے ۔

دوسری جانب  وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ  سب کو پکڑنا ہے تو پکڑ لیں ، اگر شہباز گل کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چل سکتا ہے تو چلنا چاہیے۔