LIVE

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

ویب ڈیسک
August 12, 2022
 

گذشتہ ہفتے امریکی اداکارہ این ہیش کی گاڑی دو منزلہ گھر کی ایک عمارت سے ٹکرا گئی تھی جس کے بعد گاڑی نے آگ پکڑ لی اور اداکارہ شدید زخمی ہو گئی تھیں/ فوٹو: فائل

 امریکی اداکارہ این ہیش کے کار ایکسیڈینٹ میں تشویشناک حد تک زخمی ہونے کے بعد اب ان کی حالت نازک ہو گئی ہے، خاندان  نے ان کی زندگی کی امید چھوڑ دی ہے۔

این ہیش کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ان کی گاڑی کا ایکسیڈینٹ ہوگیا تھا جس کے بعد گاڑی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور انہیں دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے دماغ کو آکسیجن نہیں پہنچ پا رہی جس کے باعث ان کے بچنے کے چانسز بہت ہی کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت این ہیش کو اپنے چاہنے والوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے، انہوں نے اسپتال کے عملے اور نرسوں کاشکریہ ادا کیا۔

53 سالہ اداکارہ نے ڈونی براسکو، سیڈار ریپڈز، آئی نو واٹ یو ڈڈ لاسٹ سمر، وولکینو اور سکس ڈیز سیون نائیٹس سمیت سیکڑوں فلموں میں اداکاری کی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی اداکارہ این ہیش کی گاڑی دو منزلہ گھر کی ایک عمارت سے ٹکرا گئی تھی جس کے بعد گاڑی نے آگ پکڑ لی اور اداکارہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خون کے نمونوں سے ابتدائی طور پر ڈرگز کے شواہد ملے ہیں تاہم ابھی یہ طے کرنا باقی ہے کہ یہ ادویات کے باعث خون میں شامل ہیں یا ادکارہ ڈرائیونگ کے دوران ان ڈرگز کے زیر اثر تھی۔