LIVE

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی

ویب ڈیسک
August 12, 2022
 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت 2.6 فیصد تک کم ہوئی ہے— فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت 2.6 فیصد تک کم ہوئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعے کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔