LIVE

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے ائیرپورٹ میں فائرنگ، فلائٹ آپریشن معطل

ویب ڈیسک
August 14, 2022
 


آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے ائیرپورٹ میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص نے ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہو کر ہوا میں فائرنگ کی، فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔

مسلح شخص نے لوگوں پر براہ راست نہیں ہوا میں فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد معلوم کرنے کے لیے گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق کینبرا ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کچھ گھنٹوں کی معطلی کے بعد بحال کر دیا گیا، فائرنگ سے کوئی ہلاک و زخمی نہیں ہوا، ائیرپورٹ میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص نے ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہو کر ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص نے لوگوں پر براہ راست نہیں بلکہ ہوا میں فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد معلوم کرنے کے لیے گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق کینبرا ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کچھ گھنٹوں کی معطلی کے بعد بحال کر دیا گیا، فائرنگ سے کوئی ہلاک و زخمی نہیں ہوا۔