LIVE

لانڈھی میں انوکھا احتجاج، مکینوں نے ٹوٹے ہوئے پل پر جشن آزادی کا کیک کاٹا

افضل ندیم ڈوگر
August 14, 2022
 

لانڈھی میں جشن آزادی کے موقع پر علاقہ مکینوں نے ٹوٹے ہوئے پل پر جشن آزادی کا کیک کاٹ کر سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا/ فوٹو: جیو نیوز

کراچی کے علاقے لانڈھی میں جشن آزادی کے موقع پر علاقہ مکینوں نے ٹوٹے ہوئے پل پر جشن آزادی کا کیک کاٹ کر سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اس انوکھے احتجاج سے متعلق ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی سماجی کارکنان قذافی ٹاؤن اور ظفر ٹاؤن کو ملانے والے پل پر ایسی جگہ بیٹھے ہیں جہاں پل سے سڑک غائب اور پلستر اکھڑ چکا ہے اور  پل کے سریے نظر آ رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے 14 اگست کے موقع پر اس تباہ حال قذافی ٹاؤن برج کے بڑے سوراخ کے ظاہر ہونے والے سریوں پر رکھ کر جشن آزادی کا کیک کاٹا اور شہر میں بارشوں سے سڑکوں کی بدحالی اور گزرگاہوں کی تباہ حالی پر خاموش احتجاج ریکارڈ کرایا۔