LIVE

روضہ رسول ﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر

ویب ڈیسک
August 15, 2022
 

حج سیزن میں زائرین کو کسی بھی مشکل سے بچانے کے لیے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا دورانیہ 7 منٹ مقرر کیا گیا تھا/ فائل فوٹو

سعودی وزارت حج  و عمرہ نے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ  نے تصدیق کی ہے کہ ریاض الجنہ میں ٹھہرنے کا وقت اب 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ریاض الجنہ کی زیارت کے خواہش مند افراد توکلنا اور اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کے پابند ہیں۔

یاد رہے کہ حج سیزن میں زائرین کو کسی بھی مشکل سے بچانے کے لیے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا دورانیہ 7 منٹ مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وزارت حج کے ترجمان ہشام سعید نے تصدیق کی تھی کہ حالیہ سیزن میں ریاض الجنہ کے لیے 10 ملین پرمٹ جاری کیے گئے۔