LIVE

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے حمزہ خان کو سیمی فائنل میں شکست

فیضان لاکھانی
August 15, 2022
 

سیمی فائنل میں انگلینڈ کے فنلے وٹنگٹن نے حمزہ خان کو شکست دی۔— فوٹو: فائل

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ خان کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔

سیمی فائنل میں انگلینڈ کے فنلے وٹنگٹن نے حمزہ خان کو شکست دی۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستانی اسکواش پلیئر کو تین ۔ دو سے شکست ہوئی۔

فنلے وٹنگٹن نے مقابلہ گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ نو، پانچ ۔ گیارہ ۔ گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ دو کے اسکور سے جیتا۔