LIVE

ایف آئی اےکی تحقیقات میں پی ٹی آئی کی مزید 5کمپنیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
August 15, 2022
 

کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں، کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیم اور کینیڈا میں بنائی گئیں: ذرائع ایف آئی اے— فوٹو: فائل

مٹیاری: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مزید 5کمپنیوں کا انکشاف ہواہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 5 کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکا سمیت 5 ممالک میں قائم کمپنیوں میں کچھ بند،کچھ اب بھی فعال ہیں، کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیم اور کینیڈا میں بنائی گئیں۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی یہ تمام کمپنیاں مختلف ناموں سے رجسٹرڈ ہیں۔