پاکستان

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس: ایف آئی اے کراچی میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا آفس آرڈر جاری

آرڈر کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی ٹیم کی سربراہ مقرر ہوئی ہیں جبکہ ٹیم کے ارکان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رؤف شیخ، انسپکٹرز سبین غوری، آفتاب وٹو، سب انسپکٹر راحت خان شامل ہیں— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حرکت میں آگئی ہے اور کراچی میں بھی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

کراچی میں بھی ایف آئی اے کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ٹیم کے قیام کا آفس آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

آرڈر کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی ٹیم کی سربراہ مقرر ہوئی ہیں جبکہ ٹیم کے ارکان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رؤف شیخ، انسپکٹرز سبین غوری، آفتاب وٹو، سب انسپکٹر راحت خان شامل ہیں۔

آرڈر کے مطابق فنڈنگ کرنے والی کمپنیوں، افراد کے بینک اکاؤنٹس اور مالی معاملات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ ٹیم کی جانب سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سمیت ایف بی آر سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

ٹیم تحقیقات میں حاصل ثبوت اور تفصیلات ہیڈکوارٹرز کی قائم کردہ ٹیم سے شئیر کرے گی۔

مزید خبریں :