LIVE

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور

ویب ڈیسک
August 16, 2022
 

سود کا کاروبار ایک لعنت ہے جسے اللہ کے رسول ﷺ نےبھی منع فرمایاہے، سودکاکاروبارکرنےوالوں کوروزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھائے جائیں گے: پرویز الٰہی— فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپرمنظور کرلیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی خدیجہ عمر نے پنجاب پروہبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون بل 2022 ایوان میں پیش کیا۔

ایوان میں بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

بل کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ایوان سے خطاب میں کہنا تھاکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی تعمیل میں پرائیویٹ طورپر سود کے کاروبارپرپابندی لگارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سود کا کاروبار ایک لعنت ہے جسے اللہ کے رسول ﷺ نےبھی منع فرمایاہے، سودکاکاروبارکرنےوالوں کوروزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ سود کے کاروبارپرپابندی کاکریڈٹ پورے ایوان اورخاص طورپرقائد عمران خان کوجاتا ہے۔