LIVE

بھارت کیجانب سے پانی چھوڑنے کے سبب دریائے راوی میں جسر کے مقام پر طغیانی

ویب ڈیسک
August 17, 2022
 

فوٹو:فائل

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے سبب دریائے راوی میں جسر کے مقام پر طغیانی ، 61 ہزار کیوسک پانی کا ریلا علاقے سے گزر رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پانی کے  ریلے سے شاہدرہ، چوہنگ، پھول نگر، ساہیوال اور چیچہ وطنی کے دریا سے ملحقہ علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے  شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سیالکوٹ اور گوجرانوالا کے قریب نالہ ڈیک میں 41 ہزار کیوسک کے ریلے نے  تباہی مچادی، درجنوں دیہات ڈوب گئے ، اس کے علاوہ دریائے چناب میں طغیانی کے باعث ہیڈ تریموں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔