LIVE

وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی

ویب ڈیسک
August 17, 2022
 

وادی میں سیلابی ریلے کے باعث 5 افراد لاپتا ہوگئے جب کہ انفرااسٹریکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے/ فائل فوٹو

وادی نیلم میں پانی سے بھرے بادل پھٹ پڑے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ 

وادی میں سیلابی ریلے کے باعث 5 افراد لاپتا ہوگئے جب کہ انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 انتظامیہ کے مطابق رتی گلی کے مقام پر موجود تمام سیاح محفوظ ہیں جب کہ سیلابی ریلے نے 5 مکانات اور 3 بجلی گھروں کو شدید متاثر  کیا ہے۔

دوسری جانب مانسہرہ میں متبادل راستہ بناکر شاہراہ کاغان کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سیلابی ریلے سے  بٹل اسٹیل برج بہہ جانے سے شاہراہ کاغان بند ہو گئی تھی۔