LIVE

رتی گلی میں سیلاب سے 3 منی ہائیڈل پاور پلانٹ تباہ، کئی پل بہہ گئے

ویب ڈیسک
August 17, 2022
 

انتظامیہ کے مطابق رتی گلی جھیل بیس کیمپ میں پھنسے سیاحوں کو نکال لیا گیا ہے/ فائل فوٹو

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مظفرآباد کے علاقے رتی گلی جھیل میں سیلابی ریلے کے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلےسے 4 گاڑیاں، 3 منی ہائیڈل پاور پلانٹ تباہ ہوگئے جب کہ 2 موٹرسائیکل سمیت 3 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب کے باعث رتی گلی جھیل کی سڑک مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے اور  رتی گلی نالے پر لگے کئی پل بھی بہہ گئے۔

انتظامیہ کے مطابق رتی گلی جھیل بیس کیمپ میں پھنسے سیاحوں کو نکال لیا گیا ہے۔