LIVE

حوالگی کی روبکار جاری، اسلام آباد پولیس شہباز گل کولینے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

ویب ڈیسک
August 17, 2022
 

ملزم شہبازگل کو تفتیشی آفیسر طلعت محمود کے حوالے کیا جائے: عدالتی روبکار— فوٹو: فائل

اسلام آباد کے ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حوالگی کی روبکار جاری کردی۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام روبکار جاری کیے اور حکم دیاکہ ملزم شہبازگل کو تفتیشی آفیسر طلعت محمود کے حوالے کیا جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس شہباز گل کو لینے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے جہاں انہیں 48 گھنٹے کا جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سنادیا اور پی ٹی آئی رہنما کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو جسمانی ریمانڈ پر دینے سے روکنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس جیل خانہ جات کو احکامات جاری کیے ہیں۔