LIVE

شہباز گِل جب تک زیر علاج ہیں پولیس تفتیش نہیں کر سکتی: سربراہ میڈیکل بورڈ

اعزاز سید
August 18, 2022
 

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ حتمی میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائے گا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا طبی معائنہ کرنے کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر خالد نے پولیس کو مراسلہ بھیجا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد نے مراسلے میں لکھا ہے کہ شہباز گِل جب تک اسپتال میں زیر علاج ہیں پولیس تفتیش نہیں کر سکتی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ حتمی میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر  وکلا کے 8 رکنی وفد نے شہبازگِل سے  پمز میں ملاقات کی ہے، وکلا کے وفد کی شہباز گل سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔