LIVE

عمران خان کی نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک
August 22, 2022
 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے وفاقی دارالحکومت کے شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کی/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ  کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے وفاقی دارالحکومت  کے شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے معلومات چھپائیں وہ کون سی معلومات ہیں؟ 

اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمران خان نے بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

عدالت نے درخواست پر  مختصر سماعت کے بعد اس کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔