آصف زرداری عمران خان کی گرفتاری کے حق میں نہیں، ذرائع کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان واضح موقف اختیار کرنے سے گریزاں ہیں، حکومتی اتحادیوں میں اتفاق رائے کے بعد ہی گرفتاری عمل میں لائیں گے: ذرائع— فوٹو: فائل
مولانا فضل الرحمان واضح موقف اختیار کرنے سے گریزاں ہیں، حکومتی اتحادیوں میں اتفاق رائے کے بعد ہی گرفتاری عمل میں لائیں گے: ذرائع— فوٹو: فائل

سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے وزیراعظم آفس سے تحریری اجازت مانگ لی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری حکومتی اتحادیوں کے اتفاق رائے سے عمل میں لائی جائےگی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری عمران خان کی گرفتاری کے حق میں نہیں، وہ سمجھتے ہیں عمران خان کی گرفتاری کا سیاسی نقصان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان واضح مؤقف اختیار کرنے سے گریزاں ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومتی اتحادیوں میں اتفاق رائے کے بعد ہی گرفتاری عمل میں لائیں گے اور حکومتی اتحادیوں میں اس معاملے پر باہمی مشاورت کا عمل جاری ہے۔

خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے، رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے دعویٰ کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا اور صرف عمران خان کےقریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلےکی اجازت ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتاری سے بچنےکیلئے بنی گالا میں موجود نہیں ہیں۔

مزید خبریں :