LIVE

عمران ہاشمی جیسے کام اب تک ملے اور نہ کروں گا: علی انصاری

ویب ڈیسک
August 28, 2022
 

معروف اداکار علی انصاری نے شکل و صورت میں اپنا موازنہ بالی وڈ اسٹار عمران ہاشمی سے کرنے پر  ردعمل دیا ہے۔

حال ہی میں علی انصاری اہلیہ صبور علی کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شریک ہوئے جہاں ان سے میزبان تابش ہاشمی نے کئی دلچسپ سوالات پوچھے۔

تابش نے کہا 'علی یہ میرا ذاتی سوال ہے کہ لوگ آپ کو عمران ہاشمی سے بہت ملاتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ کی شکل ویسی ہے یا کچھ کام ایسے ہیں؟'

جواب میں علی انصاری سمیت صبور علی ہنسنے لگیں اور  پھر علی نے کہا 'ابھی تک ویسے کام ملے نہیں ہیں اور نہ ہم کریں گے'۔

اس پر صبور علی نے کہا 'علی، تابش ریل (فلمی دنیا) کی نہیں بلکہ ریئل (اصل زندگی) کی بات کررہے ہیں'۔

یہ سن کر علی انصاری نے صبور سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا 'میں ریل کی بات کر رہا تھا، ہمیں عمران ہاشمی کی اصل زندگی کے بارے میں کیا پتہ؟'