LIVE

میرا دل سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، مفتی مینک کی پاکستان کیلئے دعا

ویب ڈیسک
August 28, 2022
 

پاکستانی برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں: مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک کی ٹوئٹ/فوٹوفائل

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالر  مفتی اسماعیل مینک نے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی مینک نے لکھا کہ میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔

مفتی مینک نے لکھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں فرمائیں اور  انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے۔

اسلامی اسکالر نے اپنے پیغام میں پاکستان میں سیلاب کے حوالے سے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔