LIVE

’ سوات ہمارے دل کے قریب ہے‘ ، مریم نفیس سیلابی صورتحال پر دل گرفتہ

ویب ڈیسک
August 30, 2022
 

گزشتہ روز مریم نفیس نے جہاں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اسٹوریز کے ذریعے پی ٹی آئی کی ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا/ اسکرین گریب

اداکارہ مریم نفیس پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر دل گرفتہ ہوگئیں۔

گزشتہ روز مریم نفیس نے جہاں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اسٹوریز کے ذریعے پی ٹی آئی کی ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں پاکستان میں سیلابی صورتحال کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے افسردہ ہوگئیں اور اللہ سے رحم کی دعا کی۔

اسکرین گریب 

مریم نفیس نے سوات کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ سوات ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے، ہماری شادی وہیں ہوئی، اللہ رحم کرے۔

اسکرین گریب 

ایک ویڈیو پر کیپشن درج کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ میں چاہتی ہوں کہ سیلاب کی ویڈیوز نہ دیکھوں لیکن یہ حقیقت ہے اللہ رحم کرے۔