LIVE

ایلکس ہیلز کی دورہ پاکستان اور ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم میں واپسی

ویب ڈیسک
September 07, 2022
 

فوٹو: فائل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔

انگلش بورڈ نے ہیلز کو دورہ پاکستان اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

ایلکس ہیلز کو جونی بیراسٹو کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جو انجری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایلکس ہیلز نے آخری مرتبہ 2019 مارچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔