Advertisement

کھیل
time icon 30 جنوری ، 2022

ہیلز اور اسٹرلنگ کی شاندار بیٹنگ، اسلام آباد نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کا 169 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے  16 ویں اوورز ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی کی اننگز

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے  ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 35 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد شرفین ردرفورڈ اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

شرفین ردرفورڈ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت زلمی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ شرفین ردرفورڈ 70 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اس کے علاوہ بین کٹنگ 26 اور شعیب ملک نے 25 رنزبناکر نمایاں رہے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

پشاور زلمی کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 112 رنز بنائے،  پال اسٹرلنگ 57 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

الیکس ہیلز کی شاندار ب بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169 رنزکا ہدف 16 ویں اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا اور ایک وکٹ سے زلمی کو شکست دی۔

الیکس ہیلز 82 اور رحمان اللہ گرباز 27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد کے پال اسٹرلنگ پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے 25 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

Advertisement

@geonews_sport