LIVE

ویڈیو: سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپ میں شادی کی شہنائیاں

ویب ڈیسک
September 10, 2022
 

حیدر آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم ریلیف کیمپ اس وقت خوشیوں میں تبدیل ہوگیا جب کیمپ میں شادی کی شہنائیاں گونج اٹھیں۔

  خیرپور سے آنے والے دو متاثرہ جوڑے حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کے گورنمنٹ گرلز کالج کے ریلیف کیمپ میں  شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ریلیف کیمپ میں شادی کا اسٹیج بھی سجا اور رسمیں بھی ہوئیں۔

ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ سے آنے والے متاثرین کا تعلق پہنور برادری سے ہے اور نوجوان جوڑوں کی شادی پہلے سے طے تھی۔

بارش کی وجہ سے شادی ملتوی کردی گئی تھی تاہم ریلیف کیمپ میں یادگار شادی کرکے ان جوڑوں نے اپنی خوشگوار زندگی کا آغاز کیا۔

نوجوان جوڑے اپنی شادی پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد وہ اپنے گھروں کو لوٹیں گے اور اپنی باقاعدہ زندگی کا آغاز کریں گے۔