LIVE

بالی وڈ اداکار علی فضل اور رچا چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک
September 13, 2022
 

فوٹو:فائل

بھارت کی معروف ویب سیریز 'مرزا پور' میں گُڈو کا کردار ادا کرنے والے اداکار علی فضل اور اداکارہ رچا چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 10 سال سے زائد عرصہ ساتھ رہنے کے بعد بالآخر علی فضل اور رچا چڈھا اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

 دونوں اداکار 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ان کی شادی ملتوی ہوگئی تھی۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں اداکاروں کی شادی 6 اکتوبر کو اور استقبالیہ 7 اکتوبر کو ممبئی میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اب تک علی فضل اور رچا چڈھا کی جانب سے شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

گزشتہ ماہ جب بھارتی میڈیا نے رچا سے شادی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ 'جب بھی ہم شادی کرنے کا سوچتے ہیں کورونا آجاتا ہے، 2020 میں ہم نے شادی کیلئے جگہ بھی بک کرلی تھی لیکن بدقسمتی سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سارا منصوبہ ناکام ہوگیا تھا'۔