معروف ویب سیریز 'مرزا پور' کے اداکار بالآخر رواں سال شادی کرلیں گے

فوٹو:انٹرنیٹ
فوٹو:انٹرنیٹ

بھارت کی معروف ویب سیریز 'مرزا پور' میں گُڈو کا کردار ادا کرنے والے  اداکار علی فضل رواں سال  اپنی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریچا چڈھا کے ساتھ رشتہ ازداوج میں منسلک ہوجائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 10 سال سے زائد عرصہ ساتھ رہنے کے بعد بالآخر علی فضل اور ریچا چڈھا رواں سال ستمبر میں شادی کرلیں گے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں اداکار 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ان کی شادی ملتوی ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ علی فضل اور ریچا کی شادی کی 2 تقریبات(ایک ممبئی اور ایک نئی دہلی) میں  منعقدہوں گی۔

کچھ دن پہلے جب بھارتی میڈیا نے  ریچا سے شادی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ 'جب بھی ہم شادی کرنے کا سوچتے ہیں کورونا آجاتا ہے، 2020 میں ہم نے شادی کیلئے جگہ بھی بک کرلی تھی لیکن بدقسمتی سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سارا منصوبہ ناکام ہوگیا تھا'۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے شادی کی اب تک کوئی باضابطہ تاریخ سامنے نہیں آئی ۔

مزید خبریں :