LIVE

خیرپور میں گیسٹرو سے دو بچیاں جاں بحق

ویب ڈیسک
September 13, 2022
 

فوٹو: اے پی پی/ فائل

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ شہر خیرپور میں گیسٹرو کی وجہ سے دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

 محکمہ صحت کے مطابق ایک بچی فیض گنج کےگوٹھ معروشر میں گیسٹرو کے باعث جاں حق ہوئی جب کہ دوسری تحصیل ٹھری میر واہ کے گوٹھ خدابخش شرمیں جان کی بازی ہار گئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گوٹھ خدا بخش شرمیں متعدد بچےگیسٹرو  اور  ملیریا میں مبتلاہیں۔

واضح رہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گیسٹرو  اور ملیریا سمیت کئی دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں جس سے بچوں سمیت خواتین اور بزرگ افراد متاثر ہیں۔