LIVE

سابق امریکی صدر کلنٹن کے معاشقے کی تحقیقات کرنے والے جج کین اسٹار چل بسے

ویب ڈیسک
September 14, 2022
 

کین اسٹار نے سابق صدر بل کلنٹن کے مونیکا لیونسکی سے تعلقات کی تحقیقات کی تھیں۔ فوٹو فائل

امریکا کے سابق جج اور کنزویٹو قانون دان کین اسٹار 76 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔

کین اسٹار نے سابق صدر بل کلنٹن کے مونیکا لیونسکی سے تعلقات کی تحقیقات کی تھیں، وائٹ ہاؤس کی انٹرنی سے معاشقے سے متعلق جھوٹ بولنے پر بل کلنٹن کا مواخذہ ہوا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کین اسٹار کی عمر 76 سال تھی اور کین اسٹارکی موت سرجری کےدوران پیچیدگی سےہوئی ہے۔