LIVE

فیس بک میں 'کمیونٹی چیٹس' کا فیچر متعارف

ویب ڈیسک
September 14, 2022
 

یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا / فوٹو بشکریہ میٹا

میٹا نے فیس بک کے لگ بھگ 3 ارب صارفین کے لیے ایک دوسرے سے رابطے کا ایک نیا ذریعہ متعارف کرایا ہے۔

کمپنی کے مطابق آنے والے ہفتوں میں کمیونٹی چیٹس کے نام سے ایک فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر سے فیس بک اور میسنجر گروپس اپنے پسندیدہ موضوعات پر بات چیت کرسکیں گے۔

معمول کی ٹیکسٹ چیٹ سے ہٹ کر کمیونٹی چیٹس میں آڈیو اور ویڈیو چینلز سپورٹ موجود ہوگی جبکہ ایڈمن اپنے میسجز گروپس میں براڈ کاسٹ کرسکیں گے جبکہ بات چیت کو تہذیب کے دائرے میں رکھنے کے لیے بھی وہ کچھ ٹولز کا استعمال کرسکیں گے۔

ایڈمن اسسٹ نامی فیچر سے وہ ایسے الفاظ اور جملوں کی فہرست تیار کرسکیں گے جو کمیونٹی چیٹ میں خودکار طور پر فلیگ ہوجائیں گے۔

ایڈمن کمیونٹی رولز پر عمل نہ کرنے والوں کو بلاک، میوٹ یا معطل بھی کرسکیں گے۔

کمیونٹی چیٹ کا یہ نیا فیچر ایک اور چیٹ ایپ ڈس کورڈ سے ملتا جلتا ہے۔