LIVE

کراچی میں کے الیکٹرک شہریوں سے میونسپل ٹیکس بھی وصول کرے گی

ویب ڈیسک
September 15, 2022
 

فوٹو: فائل

کراچی میں اب کے الیکٹرک شہریوں سے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز، ٹیکس بھی بذریعہ بل وصول کرے گی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ کمپنی کو میونسپل یوٹیلیٹی چارجز، ٹیکس جمع کرنے کی ہدایت سندھ حکومت نے کی ہے، یہ ہدایت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے باب دہم (Chapter-X) کے  سیکشن 100(1) کے تحت ہے۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک بطور  ادارہ متعلقہ حکومتی احکامات کی تعمیل کر رہا ہے۔