پاکستان
Time 12 ستمبر ، 2022

کراچی میں شدیدگرمی میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں شدیدگرمی میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا ہے اور مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا۔

 لوڈشيڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی چھ، چھ گھنٹے تک بجلی غائب ہونے کی شکایات  ہیں۔

کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی، قائدآباد، قیوم آباد ، نیوکراچی، نارتھ ناظم، ناظم آباد، لیاقت آباد ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، اسکیم 33 ، لائنز ایریا اور محمودآباد میں بجلی کی طویل لوڈشيڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن عمران رانا کا کہنا ہےکہ گرمی کی شدت میں اچانک اضافے سے بجلی کی طلب بڑھی، شارٹ فال کی وجہ سے لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :