LIVE

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج متوقع، قیمت کم نہیں ہوگی بڑھے گی: ذرائع

سیف الرحمان
September 17, 2022
 

اوگرا سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافےکا امکان ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج متوقع ہے، وزیر اعظم آفس نے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ازبکستان میں ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، وزیراعظم کی واپسی پر اعلان متوقع ہے۔