LIVE

ویڈیو: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن، کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے

ویب ڈیسک
September 18, 2022
 

پاکستان کے دورے پرآئی انگلش ٹیم کی پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے گھلنے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے سیریز کی تیاریوں کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن کیا اور اس موقع پر کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی ایک دوسرے سے اچھے انداز میں ملنے اور بات چیت کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں کہیں شان مسعود کو انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کے ساتھ بات کرتے دیکھا گیا تو کہیں وکٹ کیپر بیٹر حارث کو انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر سے ملتے دیکھا گیا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے انگلش اسپنر عادل رشید اور معین علی کو خوش آمدید کہا، بعد ازاں ملاقات میں پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی شامل ہو گئے۔