LIVE

جاپان کو سمندری طوفان کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کاسامنا

ویب ڈیسک
September 20, 2022
 

ریسکیو ورکر کے مطابق مٹی کے تودوں اور سیلابی صورت حال کے حوالے سے وارنگ جاری کردی گئی تھی۔فائل فوٹو 

جاپان میں سمندری طوفان کی شدت سے ٹکرانے کے بعد تباہ کاریاں جاری ہیں، سمندری طوفان نانماڈول کے باعث جاپان کو  مٹی کے تودے گرنے اور سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔ 

ریسکیو ورکرکے مطابق مٹی کے تودوں اور سیلابی صورت حال کے حوالے سے وارننگ جاری کردی گئی تھی۔

  طوفان کے کیوشو کے جنوبی جزیرے سے ٹکرانے  کی وجہ سے 4 افراد ہلاک اور 90 افراد زخمی ہوئے ہیں، سمندری طوفان سے کیوشو میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 ملین لوگوں کو  محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی تھیں، 3 لاکھ 50 ہزار کے قریب گھر اس وقت بجلی سے محروم ہیں۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں  متاثرہ علاقوں میں 400 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔