LIVE

ہندو مسلم کشیدگی کے ہولناک مناظر نے ہلاکر رکھ دیا: لیسٹر کے شہری کی جیو نیوز سے گفتگو

ویب ڈیسک
September 22, 2022
 

برطانوی شہر لیسٹر میں جاری  کشیدگی نے علاقے کی عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

45 برس سے لیسٹر میں مقیم اسماعیل بخاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پرامن شہر میں ہولناک مناظر نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے، لیسٹر میں ایسےحالات کبھی نہیں دیکھے۔

اسماعیل بخاری  نے بتایا کہ تمام کمیونیٹیز خاندان کی طرح رہتی تھیں، کمیونیٹیز میں پھوٹ ڈالنے والے عناصر سے سختی سے نمٹنا ضروری ہے۔

دوران گفتگو اسماعیل بخاری کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ پولیس حملہ آوروں کو شناخت کر کے انہیں انصاف کےکٹہرے میں لائےگی، لیسٹر میں امن کی فضاکی بحالی کے لیے بھارتی کمیونٹی کی قیادت کردار  ادا کرے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی برٹش اور بھارتی برٹش نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے پیش نظر اب تک 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔