LIVE

رضوان اور بابر کی جوڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

فیضان لاکھانی
September 22, 2022
 

فوٹو:پی سی بی 

محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سب سے کامیاب جوڑی بن گئے۔

پاکستانی پیئر نے بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی جوڑی نے 52  اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے تاہم بابر اور رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی سے زیادہ رنز بنالیے ہیں۔

محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان اوسط پارٹنرشپ اسکور 52 سے زائد ہے اوران دونوں کی جوڑی بطور پارٹنرز 1800 رنز جورڑنے والی پہلی جوڑی بھی بن گئی۔

رضوان اور بابر کی جوڑی نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔