LIVE

خضدار: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

سلمان اشرف
September 23, 2022
 

فوٹو:فائل

بلوچستان میں خضدار کے علاقے سورگز میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  اور مبینہ دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔